ورلڈ بینک کے مطابق یہ مالیاتی تعاون کم لاگت اور سستے گھروں کی فراہمی اور پنجاب کے شہری علاقوں کے بہتری کے منصوبے میں خرچ کی جائے گی۔
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ 20 کروڑ ڈالر پنجاب میں سستے گھروں کی فراہمی کیلئے اور 15 کروڑ ڈالر پنجاب کے شہری علاقوں میں اراضی کے نظام کی بہتری کیلئے منظور کئے گئے۔
ان منصوبوں سے پاکستان کے عوام کو سستے گھروں کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ملکی سطح پر سستے گھروں کے منصوبے کیلئے منظور کئے گئے ہیں۔