وزیر اعظم عمران خان جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے 10 سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ہیں۔
جے 10 سی فضاسے زمین اور سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس ہے۔
جے10سی میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
جے10 سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے جو کہ بھارتی رفال طیاروں کا مقابلہ کرسکتا ہے اورجے 10 لڑاکا طیاروں کو جےایف 17 کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن بھی موجودہے۔
چینی ساختہ جے10 سی 4.5 پلس پلس جنریشن طیارہ ہے جس کو کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے، اس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے۔
جے 10 سی کے ریڈار میں 1400 ٹی آر ایم ہے جبکہ بھارتی رفال طیاروں کے ریڈار میں 1200 ٹی آر ایم ہے۔