صرف پچ ہی نہیں، میچ جیتنے کے لیے پلاننگ اہم ہوتی ہے، بابر اعظم

صرف پچ ہی نہیں، میچ جیتنے کے لیے پلاننگ اہم ہوتی ہے، بابر اعظم
کراچی :قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پچ پر ہونے والی تنقید کے بعد میچ جیتنے کے لیے پلاننگ کو اہم قرار دے دیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے لیے کنڈیشنر ایک جیسی ہیں، بطور کپتان اور ٹیم ہماری کوشش تھی کہ میچ جیتیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس اہم ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے بھی میچ کے نتائج پر اثر پڑا ہے۔
پاکستان میں آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی کنڈیشنر نہیں ہو سکتیں، ٹیسٹ میچز اور ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی کی پچز میں فرق ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی پچ سپورٹنگ لگ رہی ہے اورصرف پچ ہی نہیں بلکہ میچ جیتنے کے لیے پلاننگ اہم ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے میچ کی فائنل الیون نہیں بتا سکتا، کچھ پلیئرز واپس آئے ہیں جن پر غور کریں گے۔
ہمارے پاس شاہین شاہ آفریدی جیسا بولر بھی ہے جبکہ ہمارے پاس بھی بہترین بولرز موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا پہلا میچ راولپنڈی اسٹیڈٰیم میں کھیلا گیا تھا جو بے نتیجہ ہی ختم ہوگیا ہے۔
سیریز کو دوسرا ٹیسٹ کل سے کراچی میں کھیلا جانا ہے جو 12 سے 16 مارچ کے دوران نیشنل اسٹیڈٰیم میں کھیلا جائے گا۔