حافظ آباد،بااثر افراد نے واپڈا ملازم کو اینٹیں اور پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا

Mar 11, 2021 | 16:31 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) حافظ آباد میں بااثر افراد نے واپڈا ملازم کو اینٹیں اور پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا، اقبال نامی ملازم کھمبے پر چڑھ کر بجلی ٹھیک کر رہا تھا، پولیس نے وا قعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا .

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی علاقے گاجرانوالی میں بااثر افراد نے واپڈا ملازم کو کھمبے پر چڑھ کر تانک جھانک کرنے کے الزام میں قتل کر دیا۔ واپڈا ملازم زخمی حالت میں بجلی کے کھمبے سے نیچے جا گرا، ملزموں نے نیچے گرے واپڈا ملازم پر اینٹیں اور پتھر برسائے، واپڈا ملازم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا. تمام ملزم قتل کے بعد فرار ہو گئے.

پولیس کا کہنا ہے واپڈا ملازم کی لاش کوپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرلیامزید تین ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں.
مزیدخبریں