کورونا کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری

Mar 11, 2021 | 14:20 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) کورونا کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس نے مزید33افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5ہزار662ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز کی بات کی جائے تو پچھلے 24گھنٹوں  میں1290نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد صوبہ بھر  میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی کل تعداد ایک لاکھ 80ہزار944تک جا پہنچی ہے.

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیس کی فہرست پر نظر ڈالیں تو اس میں لاہور 741کورونا کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے. فیصل آباد میں81افراد کو کورونا نے  شکار کیا. راولپنڈی میں 81افراد موذی مرض میں مبتلا ہوئے۔ گجرات میں 58افراد  کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ گوجرانوالہ میں53 افراد کورونا  سے متاثر ہوئے ۔سیالکوٹ میں 50 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ سرگودھا میں43 افراد کورونا  سے متاثر ہوئے ۔ ملتان میں36افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ رحیم یار خان میں27افراد کوکورونا نے آلیا۔
اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 19افراد میں  کورونا کی تصدیق ہوئی۔
مزیدخبریں