جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5ہزار662ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز کی بات کی جائے تو پچھلے 24گھنٹوں میں1290نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد صوبہ بھر میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی کل تعداد ایک لاکھ 80ہزار944تک جا پہنچی ہے.
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیس کی فہرست پر نظر ڈالیں تو اس میں لاہور 741کورونا کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے. فیصل آباد میں81افراد کو کورونا نے شکار کیا. راولپنڈی میں 81افراد موذی مرض میں مبتلا ہوئے۔ گجرات میں 58افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ گوجرانوالہ میں53 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔سیالکوٹ میں 50 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ سرگودھا میں43 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔ ملتان میں36افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ رحیم یار خان میں27افراد کوکورونا نے آلیا۔
اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 19افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔