ایک نیوز:پنجاب پولیس کے ڈویلپمنٹ کے بجٹ میں بھی کٹوتی کر دی گئی۔گزشتہ مالی سال کی نسبت آنے والے بجٹ میں 2 ارب کا بجٹ کم کر دیا گیا۔
ذرائع کےمطابق دو ارب بجٹ کی کٹوتی سےنئی سکیمیں ختم کر دیں گئیں۔آئندہ مالی سال میں چند ایک نئی سکیمیں شامل کی گئی ہیں۔ بجٹ کا زیادہ حصہ پرانی سکیموں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے پیش ہونے والے بجٹ میں ڈویلپمنٹ سکیموں کے لیے 6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔پنجاب پولیس کی طرف سے نئی سکیمیوں کے لیے 3 ارب کا بجٹ مانگا گیا تھا۔لیکن پنجاب حکومت نے 1ارب 80 کروڑ کی نئی سکیمیں بجٹ میں شامل کی ہیں۔
ذرائع کےمطابق جو نئی سکیمیں بجٹ میں شامل کی گئی ہیں ان میں 20 پولیس اسٹیشن،سپیشل فورس کے 10 آفس، سی ٹی ڈی پولیس کے 10 آفس ڈی ایس پیز کے دفاتر اور ننکانہ پولیس لائنز شامل ہے۔ گزشتہ مالی سال میں پنجاب پولیس کو 8 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری کیا گیا۔ جسکے باعث تھانوں کی تزئین و آرائش اور پولیس دفاتر کی تزئین آرائش کی گئی۔