ایک نیوز:سی ٹی ڈی نےجدیداسلحہ اورگاڑیوں کی خریداری کیلئے3ارب82کروڑمانگ لیے۔
ذرائع کےمطابق فنانس کمیٹی نے محکمہ خزانہ کی تجویز کی منظوری، فنڈ ز کیلئے کیس کا بینہ میں رکھنے کی سفارش کردی، سی ٹی ڈی نے جدید آلات ، مشنری، سافٹ وئیر، اسلحہ کی ڈیمانڈ کی، گاڑیوں کی خریداری میں لینڈ کروزر کی خریداری کے لئے 12 کروڑ کے فنڈ زمانگے ۔
ذرائع کےمطابق فنڈز کی منظوری و اجراء کے لئے صوبائی کابینہ کے سامنے کیس رکھا جائے گا، محکمہ خزانہ فنڈ زکیش فلوکود یکھ کر جاری کر سکتا ہے، کمیٹی نے محکمہ خزانہ کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے فنڈز کے اجراء کے لئے کیس صوبائی کابینہ میں رکھنے کی سفارش کی ہے۔