پاکستانی فاسٹ باولرحارث روف نےبڑااعزازاپنےنام کرلیا

پاکستانی فاسٹ باولرحارث روف نےبڑااعزازاپنےنام کرلیا
کیپشن: Pakistani fast bowler Harish Roof has made a big name for himself

ایک نیوز: پاکستان کے فاسٹ باولر حارث روف کی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل، اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے جبکہ دنیا کے 14ویں باولر بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا، حارث روف نے کینیڈا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نیویارک میں کھیلے جانے والے میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

  حارث روف پاکستان کی جانب سے وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ان سے پہلے شاداب خان 107 وکٹوں کے ساتھ نمبر ون پر موجود ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کو حاصل ہے اور جن کے وکٹوں کی تعداد 157 ہے۔