وزیراعظم کی کم سےکم لوڈشیڈنگ کی ہدایت،بجلی چوروں کیخلاف بڑافیصلہ کرلیا

Jun 11, 2024 | 20:41 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےگرمی کےپیش نظرکم سےکم لوڈشیڈنگ کرنےکی ہدایت کی اوربجلی چوروں کےخلاف بڑافیصلہ بھی کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بجلی چوری کی روک تھام اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے بجلی کی عدم فراہمی سے متعلق شکایت کے بروقت اندراج کے لیے تقسیم کار کمپنیوں میں صارفین کی سہولت کے مؤثر اور متحرک نظام قائم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کہ بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر ملک میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جائےاورتوانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے عالمی سطح پر رائج جدید نظام سے استفادہ لیا جائے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ نئے ٹرانسفارمرز کی خریداری صرف اور صرف بین الاقوامی معیار کی خصوصیات کے مطابق ہو۔
وزیراعظم نےہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں انسداد بجلی چوری مہم میں بھرپور ساتھ دینے اور بجلی چوروں کو قرار واقعی سزائیں دینے میں ساتھ دیں۔
وزیراعظم کی ملک میں اوور بلنگ کے سدباب کی سختی سے ہدایت
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اوور بلنگ کے ضمن میں یکم اپریل سے 30 مئی تک 134 مقدمات درج اور 90 ملازمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
  اجلاس میں وزیراعظم کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کے عمل میں اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
 توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے سلسلے میں آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ میں 124611 ٹرانسفارمرز کی میٹرنگ کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے، اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔

  اجلاس کو بریفنگ دی گئی کےایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے IESCO کے ایک تہائی صارفین سمارٹ میٹرز پر منتقل کیے جا رہے ہیں بعد ازاں اس منصوبے کا دائرہ کار ملک کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔ ملکی سطح پر بجلی کی طلب و رسد اور لوڈ شیڈنگ کے رجحانات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
 بہتر ریکوری والے علاقے لوڈشیڈنگ فری جبکہ بجلی محکموں کے نادہندہ اور بجلی چوری کے علاقوں میں صرف جزوی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، بریفنگ
  اجلاس میں وزیراعظم کو انسداد بجلی چوری مہم کی اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے، بریفنگ
 انسداد بجلی چوری مہم میں 7 ستمبر 2023 سے اب تک 160004 ایف آئی آر درج، 79885 لوگ گرفتار اور 448 ملازمین معطل کیے جا چکے ہیں، اجلاس کو بریفنگ
  اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن افضال اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔    

مزیدخبریں