ایک نیوز:لکی مروت میں سیکیورٹی فورسزنےآپریشن کےدوران گیارہ دہشتگردوں کوجہنم واصل کیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس کی بنیادپرآپریشن کیا۔جس میں گیارہ دہشتگردوں کوہلاک کردیاگیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردوں کےمتعددٹھکانےبھی تباہ کردئیے۔ہلاک ہونےوالےدہشتگردسیکیورٹی فورسزکےحالیہ حملوں میں شامل تھے۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق حالیہ دیسی ساختہ بم دھماکے کے جواب میں جس میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبیدار میجر محمد نذیر سمیت سات بہادر سپاہیوں کی جانیں گئیں، اس گھناؤنے فعل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق آپریشن کے دوران اپنے ہی دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں سراغ لگایا، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے ،کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔