نیپراکی رپورٹ کےمطابق تمام ڈسکوزصارفین اووربلنگ کاشکارہیں،علی پرویزملک

Jun 11, 2024 | 19:34 PM

ایک نیوز:وزیرمملکت علی پرویزملک نےکہاہےکہ نیپراکی رپورٹ کےمطابق تمام ڈسکوزصارفین اووربلنگ کاشکارہیں۔

تفصیلات کےمطابق اقتصادی سروےپربریفنگ دیتےہوئےوزیرمملکت علی پرویزملک کاکہناتھاکہ موجودہ معاشی استحکام کسی ایک فیصلے کا نتیجہ نہیں ، آج ہمارے پاس وافر بجلی موجود ہے۔سب کو اپنی آمدنی کےمطابق ملک کی ترقی میں کردار کرنا ہوگا۔جلد ہی مزید اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

 علی پرویز ملک کامزیدکہناتھاکہ نیپرا کی رپورٹ کے مطابق تمام ڈسکو ز صارفین اووربلنگ کا شکار ہیں۔ کیپسٹی چارجز پاکستان کی ساورن کمٹنمنس ہیں انکا احترام کرتے ہیں۔بجلی کیسپٹی کا اژدھا زیادہ بجلی استعمال کرکے قابو کیا جاسکتاہے۔بجلی کا استعمال بڑھے گا تو کیپسٹی چارجز کم ہونگے۔ ٹیکس وصولی کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لیکر جارہے ہیں ،انسانی مداخلت کم سے کم ہو۔

  اقتصادی سروے2023.24 کےمطابق  گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دفاعی اخراجات میں 76 ارب روپے کا اضافہ ہوا ، مالی سال 2018-19 کے دوران دفاعی اخراجات 1146 ارب روپے تھے ،مالی سال 2023-24 میں بڑھ کر 1222 ارب روپے ہوگئے ۔

مزیدخبریں