مشن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاکستان ٹیم کی پہلی فتح

مشن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاکستان ٹیم کی پہلی فتح
کیپشن: Mission T20 World Cup, Pakistan team's first victory

ایک نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نےکینیڈاکوشکست دےکرپہلی فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمیچ امریکااورویسٹ انڈیزمیں جاری ہیں،پاکستان نےٹاس جیت کرکینیڈاکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلےبیٹنگ کرتےہوئےکینیڈانے7وکٹوں کےنقصان پر106رنزبنائے۔

  پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر پہلی جیت کا مزہ چکھ لیا، کینیڈا کی جانب سے ملنے والا 107 رنز کا ہدف پاکستان نے18ویں اوورمیں  تین وکٹوں پر حاصل کر لیا، پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی ، پاکستان کے محمد رضوان نے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کے آوٹ ہونے والےکھلاڑیوں میں بابر اعظم نے 33، صائم ایوب نے 6  اور فخر زمان نے 5 رنز بنائے۔
کینیڈا نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 106 رنز بنائے تھے، کینیڈا کی جانب سے ایرون جانسن نے سب سے زیادہ 52 رنز سکور کیے، محمد عامر، حارث روف نے دو دو جبکہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی جیت کامزہ حاصل کرگی ، قومی ٹیم کو پہلے میچ میں امریکا اور دوسرے میں روایتی حریف بھارت سے شکست ہوئی تھی۔

ایونٹ میں اِن رہنے کےلیے پاکستان کو نہ صرف باقی میچزمیں کامیابی ضروری ہےبلکہ  امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف شکست بھی لازمی ہے۔