ایک نیوز: حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نےبجٹ کےمعاملےپروفاقی حکومت کوٹف ٹائم دینےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی پارلیمانی اجلاس ہوا۔
ذرائع کےمطابق پی پی کے بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات برقرارہیں۔پی پی نے بجٹ کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔ پی پی ارکان بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے پر برہم ہو گئے۔ حکومت کے اہم اتحادی ہیں ۔
ذرائع کےمطابق پی پی رکن نےکہاکہ حکومت پی پی کو اہمیت نہیں دے رہی۔ حکومت کا ہر معاملے پر ساتھ دیا۔ حکومت نے کسی بھی معاملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔
ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی کاتنخواہوں میں پچیس فیصد تک اضافے کا مطالبہ ۔ پی پی ارکان کی اداروں کی نجکاری کی بھرپور مخالفت کی ۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی اجلاس کل دوبارہ ہوگا،پی پی اجلاس میں بجٹ حمایت یا مخالفت کا فیصلہ کرے گی،پیپلز پارٹی بجٹ پیش ہونے سے قبل فیصلہ کرے گی، اجلاس میں ارکان نےن لیگ کیخلاف شکایات کے انبارلگادئیے۔
ذرائع کےمطابق ارکان نےکہاکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی کام نہیں ہورہا، پنجاب میں پی پی ارکان کو انتظامی مسائل کا سامنا ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی نے بجٹ سے متعلق اعتماد میں نہ لینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا،پیپلز پارٹی کی بجٹ تجاویز پر کمیٹی کو حکومت سے رابطے کے لیے کل تک کی ،مہلت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ڈھائی بجے دوبارہ بلا لیا گیا ۔