ایک نیوز:پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی دستاویزات سامنے آگئیں۔
دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران پرائمری اینڈ سیکنڈری یجوکیشن کی جاری سکیموں کیلئے 33 ارب 88 کروڑ روپے مختص کیے جائینگے۔ پاپولیشن ویلفیئر کے لئے 3ارب روپے رکھے جائیں گے۔ سپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جاری اسکیموں کے لئے 76 ارب 61 روپے مختص کیےگئے ہیں۔ کھیلوں اور امور نوجوانان کے لئے 4 ارب 87 کروڑ روپے مختص ہیں۔
لٹریسی اور غیر رسمی تعلیم کے لئے 3 ارب 50 کروڑ روپے مختص ،سپیشل ایجوکیشن کی جاری اسکیموں کے لئے 2 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔