ایک نیوز:وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر 17 سے 19 جون تک تعطیلات کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کی سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن تعطیلات کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔
یاد رہے کہ وفاقی اداروں میں ہفتہ اور اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔ جس کے ساتھ مل جانے کی وجہ سے چھٹیوں کی تعداد 5 ہوجائے گی۔