وفافی و صوبائی حکومت آئندہ مالی سال میں کتنا قرض لےگی؟

Jun 11, 2024 | 15:02 PM

ایک نیوز: اگلے مالی سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے 932 ارب روپے قرضے لینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ 

ذرائع  کے مطابق وفاقی حکومت 316 ارب، چاروں صوبے 616 ارب روپے بیرونی قرضہ لیں گے، صوبہ سندھ کی حکومت سب سے زیادہ 334 ارب روپے کا قرضہ لے گی، خیبر پختوانخواہ حکومت 131 ارب روپے کے بیرونی قرضے پر انحصار کرے گی۔  

 پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 123 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لیا جائے گا، بلوچستان کی صوبائی حکومت اگلے سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے 29 ارب کے قرضے لے گی۔   

آئی ایم ایف کے مطالبے پر مقامی وسائل سے سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی شیئر کر دی گئیں ۔مختلف محکمے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے وسائل سے 196 ارب 89 کروڑ خرچ کریں گے۔  

مزیدخبریں