ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں  وفاقی وزیر داخلہ کا بڑا فیصلہ 

Jun 11, 2024 | 13:48 PM

ایک نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے، مراسلہ جاری۔ 

تفصیلات کے مطابق ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا ، ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ تجدید بھی نہیں ہو ں گے ، 

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو اس حوالے سے  ہدایات جاری کردیں  ہیں ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کردیا، مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیاہے۔  

مزیدخبریں