ایک نیوز:امن و امان کا قیام اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کنٹرول روم 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کریگا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سینئر افسران کی قیادت میں عید کی چھٹیوں میں کام جاری رہے گا ۔ کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف چیریٹی کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔
عید کی چھٹیوں میں دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی کی اجازت نہیں ہوگی جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول یا کینال میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں کی تنصیب پر پابندی ہے ۔ پنجاب بھر میں کوئی غیر قانونی مویشی منڈی قائم نہ ہونے دی جائے گی۔