ایک نیوز: اگلے مالی سال وفاق اور صوبے مل کر ترقیاتی منصوبوں پر 3792 ارب روپے خرچ کریں گے، رواں مالی سال کے مقابلے مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ میں 1012 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق وفاقی پی ایس ڈی پی 550 ارب اضافے کے ساتھ 1500 ارب روپے مقررکیا گیا ہے۔چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پلان 462 ارب روپے اضافے سے 2095 ارب روپے ہوگیا۔
دستاویز صوبہ سندھ ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ 764 ارب روپے خرچ کرے گا صوبہ پنجاب نے 700 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مقرر کر دیا، دستاویز پختوانخواہ نے 351 ارب ،بلوچستان نے 281 ارب روپے ترقیاتی بجٹ مختص کر دیا۔