آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ہدف 12ہزاز 970مختص کرنے کی تجویز

Jun 11, 2024 | 12:38 PM

ایک نیوز: آئندہ مالی سال کیلئے 12 ہزار 970 ارب روپے ایف بی آر ہدف مختص کرنے کی تجویز ہے،3720 ارب روپے زائد ریونیو اکٹھا کرنا ہو گا۔ 

ذرائع ایف بی آر  کے مطابق   رواں مالی سال کی نسبت ڈائریکٹ ٹیکس 3452 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 267 ارب روپے زائد کے ٹیکسز لگے گے ، رواں مالی سال کے اختتام تک ایف بی آر کو 160 ارب روپے کا رویونیو شارٹ فال ہو گا، نئے ریونیو اقدامات تاریخ میں پہلی مرتبہ لیے جائیں گے ،جس کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انکم ٹیکس، کیپیٹل ویلیو ٹیکس، سیلز ٹیکس گڈز اور سیلز ٹیکس سروسز، ایف ای ڈی کیلئے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے ان لینڈ ریونیو کے ٹیکسز کا حجم 11 ہزار 379 ارب روپے مقرر کیا گیاہے۔ 

سیلز ٹیکس کی مد میں رواں مالی سال کی نسبت 1312 ارب روپے کا اضافی ٹیکس ہدف مقرر ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس کی مد میں 4919 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے، رواں مالی کے دوران سیلز ٹیکس کی مد میں 3607 ارب روپے اکٹھے ہو سکیں گے۔ 

  آئندہ مالی سال کیلئے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1591 ارب روپے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز ہے، رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 267 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔  

مزیدخبریں