ایک نیوز:سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ قومی ٹیم نے بھارت کی شکسکت دینے کا بڑا موقع گنوادیا ہے۔
شاہد آفرید ی کا کہنا تھا کہ 120رنز ایک آسان ہدف تھا ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کسی ٹیم نے اتنے کم ٹوٹل کا دفاع نہیں کیا۔پاکستان کی باؤلنگ دنیا کی ۔ بہترین بیٹنگ لائن اپ کو 119 تک محدود رکھنے میں کامیاب رہی ۔
سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان بڑا فرق مستقل مزاجی، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور میدان پر رویہ تھا ۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کلک نہیں کر رہی ۔ قومی ٹیم کی پرفارمنس سے پاکستانی شائقین کافی مایوس ہیں۔
کینیڈا کیخلاف گیری کرسٹن اور بابر اعظم کچھ تبدیلیاں کریں ۔ عثمان خان اور شاداب خان کی جگہ سلمان آغا اور ابرار احمد کو ٹیم میں ہونا چاہیے۔ فخر زمان کو محمد رضوان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنا چاہیے۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ امیداب بھی باقی ہے، پاکستان ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوا۔