بجلی کا شارٹ فال 5ہزار564میگاواٹ تک پہنچ گیا 

Jun 11, 2024 | 12:08 PM

ایک نیوز:ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار564میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔  

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار5سو میگاواٹ ہے، بجلی  کی پیداوار 20 ہزار 936 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 6ہزار999میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔  سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 878 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار650 میگاواٹ ہے۔  

ونڈ پاور پلانٹس سے885 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سولر پاور پلانٹس سے192بگاس سے 132اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

ملک بھر میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں