غیر قانونی بھرتی کیس،محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور 

Jun 11, 2024 | 11:43 AM

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ  پرویز الیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے محمد خان بھٹی کی پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا ۔پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے۔ 

مزیدخبریں