محکمہ داخلہ میں 5کروڑ سے زائد مالی بے ضابطگییوں کا انکشاف 

محکمہ داخلہ میں 5کروڑ سے زائد مالی بے ضابطگییوں کا انکشاف 
کیپشن: Disclosure of more than 5 crore financial irregularities in the Home Department

ایک نیوز:محکمہ داخلہ پنجاب میں 5 کروڑ سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں غیر معمولی انکشافات سامنے آگئے۔۔۔قیدیوں کے لئے کھانوں سمیت دیگر کئی منصوبوں میں مالی بد عنوانیوں کی گئیں ۔ جیلوں میں قیدیوں کے لئے صرف چاول کی خریداری میں 3کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگی سامنے  آؕئی۔ ۔قیدیوں کے لئے دالوں کی خریداری میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگی کی گئی ۔ سیکرٹری داخلہ کے آفس نے ویب سائٹ اور دیگر مدوں میں 56لاکھ روپے سے زائد مالی بے ضابطگی کی ۔سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے 2021-22 پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ 

ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے نہ صرف بیرونی آڈٹ کیا جا تا ہے بلکہ محکمہ داخلہ کا اپنا آڈٹ کا بھی نظام ہے۔ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے ڈیپارٹمنٹل ایلوشن سسٹم بھی موجود ہے۔