آئندہ بجٹ میں اربوں روپے کے بڑے منصوبے شامل کرنے کی تجویز

آئندہ بجٹ میں اربوں روپے کے بڑے منصوبے شامل کرنے کی تجویز
کیپشن: Proposal to include large projects worth billions of rupees in the upcoming budget

ایک نیوز: وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اربوں روپے کے بڑے منصوبے شامل کرنے کی تجویز دے دی۔ 

ذرائع  کے مطابق پاکستان  سٹیل مل کے 1500 ایکٹر زمین پر انڈسٹریل پارک بنانے کی تجویز رکھی گئی ۔ وزارت صنعت و پیداوار نے  سٹیل مل کی زمین پر انڈسٹریل پارک کے لیے 70 کروڑ رکھنے کی تجویز دی ہے۔

کراچی میں بن قاسم انڈسٹریل ایریا میں 132کلو واٹ گرڈ سٹیشن کے لئے ایک ارب 30 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کرنے کی تجویز۔ لاہور، سیالکوٹ میں انڈسٹریل ڈیزائنر، آٹومیشن سینٹرز کی تعمیر کے لیے 30کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کراچی سمیت بڑے شہروں میں چھوٹی صنعتوں (ایس ایم ایز) کے بزنس سہولت سینٹرزکے لیے 66 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز۔ ملک میں انجنئیرنگ انڈسٹری کے فروغ کے لیے بھی20 کروڑ روپےکا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ۔ بلوچستان کے ضلع لسبیلا میں خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے رکھنے تجویزہے۔