ایک نیوز: آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے،درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے۔
درآمدی لگژری موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے، درآمدی موبائل فونز پر 25 فیصد تک جی ایس ٹی بھی عائد ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ فنانس بل درآمدی موبائلز پر جی ایس ٹی مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔
موبائل فونز پر پہلے سے 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہوگا تاہم ایف بی آر کی جانب سے 2 ہزار ارب روپے کے نئے ریونیو اہداف حاصل کرنے کےلیے ایسے اقدامات تاریخ میں پہلی مرتبہ لیے جائیں گے۔