یوٹیوبرکوفالوورز کوخوش کرنامہنگاپڑگیا

Jun 11, 2024 | 00:38 AM

ویب ڈیسک:حال ہی میں ایک یوٹیوبرکواپنےفالوورزکوخوش کرنامہنگاپڑگیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکا میں ایک یوٹیوبر کو حال ہی میں ہیلی کاپٹر سے تیز رفتار گاڑی لیمبورگنی پر آتش بازی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیارپوٹس کےمطابق امریکی ریاست کیلیفورنیاسےتعلق رکھنےوالے سک من چوئی نامی یوٹیوبرکواس وقت گرفتارکیاگیاجب اس نےاپنےفالوورزسےسپورٹس گاڑی کاایک شاندارمظاہرہ کرنےکاوعدہ کیاتھا، اسی وعدے کو نبھانے کیلئے 24 سالہ یوٹیوبر نے ایک ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا اور دنیا کی تیز ترین گاڑیوں میں سے ایک لیمبورگنی پر آتش بازی کی بوچھاڑ کردی۔
تاہم کیلیفورنیا میں اس آتش بازی کے کرتب کے نتیجے میں الیکس کو ہیلی کاپٹر میں دھماکہ خیز اور آتش گیر مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ الزام ثابت ہونے کی صورت میں الیکس چوئی کو 10 سال تک کی قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
’آتش بازی کے ذریعے لیمبوروگنی کی تباہی‘ کے عنوان سے ویڈیو میں الیکس ہیلی کاپٹر میں فائر میزائل کا بٹن دباتے ہیں جس سے گاڑی پر آتشگیر مواد کی بوچھاڑ ہوجاتی ہے۔ اس دوران ہیلی کاپٹر میں یوٹیوبر کے ساتھ دو خواتین بھی بیٹھی ہیں۔
واضح رہےکہ سک من چوئی المعروف الیکس چوئی کےنام سےبھی جانےجاتےہیں جو کےحال ہی میں اپنےیوٹیوب چینل پردس لاکھ سبسکرائبرزکےقریب پہنچ گئےہیں۔

مزیدخبریں