شدید سمندری طوفان، ٹھٹھہ، بدین کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ  

شدید سمندری طوفان، ٹھٹھہ، بدین کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ  
کیپشن: Severe cyclone, state of emergency imposed in hospitals of Thatta, Badin

ایک نیوز : شدیدسمندری طوفان کے باعث ٹھٹھہ اور بدین کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ہوگئی، سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

ماہی گیر راشن اور پینے کے پانی کے لیے پریشان ہوگئے، پاک فوج کے اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کےلیے پہنچ گئے۔جزائر سے مکینوں کو ریسکیو کرنے اور ریلیف کیمپ قائم کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

سمندری طوفان کے خدشے کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد بلوچستان کے مختلف ساحلوں پر پکنک مناتی رہی۔

حیدرآباد میں 13 سے 16 جون تک بارشوں کی پیشگوئی ہے، جس کے باوجود نالوں کی صفائی نہ ہوسکی، کئی نالے اب تک کچرے سے بھرے ہوئے ہیں۔