ایک نیوز :کرتار پور راہداری نے تقسیم ہند 1947 کے موقع پر بچھڑ جانے والے دو خاندانوں کو ایک بار پھر برسوں بعد ملوا دیا۔
سیالکوٹ کے مشتاق احمد تقسیم ہند کے بعد والد کے ساتھ 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آگئے جب کہ ان کی بہن بھارت میں ہی رہ گئی تھیں تاہم اب جا کر پاکستانی بھائی نے کرتار پور راہداری میں اپنی ہندوستانی بہن سے ملاقات کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تقسیم ہند کے موقع پر خاندان سے جدا ہونے اور بھارت میں ہی رہ جانے والا بھائی پاکستان میں موجود اپنی بہن سے ملنے کے لیے گوردوارہ دربار صاحب پہنچ گئے تھے ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تقسیم ہند کے موقع پر امرجیت سنگھ جو بھارت میں ہی رہ گئے تھے اور اپنے مسلمان والدین، جو ان کے حقیقی والدین تھے، کے ساتھ پاکستان نہیں آسکے تھے، وہ 75 سال بعد بہن سے ملنے پاکستان آگئے تھے۔