ایک نیوز : ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ بادام، جو، کم اور بغیر چکنائی والی ڈیری، کاجو اور ناریل سے بنی دہی عام دہی سے زیادہ مفید ہے۔
امریکا کی یونیورسٹی آف میساچوسیٹس میں کی جانے والی اس تحقیق میں اجزاء کی کثافت کے اعتبار سے دہی کی زیادہ سے کم کی جانب درجہ بندی کی گئی۔ اس درجہ بندی میں بادام، جو، کم اور بغیر چکنائی والی ڈیری، کاجو اور ناریل سے بنی دہی کا موازنہ کیا گیا۔
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پودوں سے بنی دہی میں دودھ سے بنی دہی کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے۔
تحقیق کا مقصد 2016 سے 2021 کے درمیان فروخت کے لیے پیش کی جانے والی پودوں سے بنی اور ڈیری کی دہی میں قلیل مغذی اور کثیر مغذی اقدار کا تجزیہ کرنا تھا۔
فرنٹیئرز اِن نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ پودوں پر مبنی دہی میں ڈیری کی دہی کے مقابلے میں واضح طور پر پروٹین، کیلشیئم، پوٹاشیئم، سوڈیم اور شکر کی مقدار کم ہوتی ہے جبکہ فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
تحقیق میں بادام سے بنائی گئی دہی میں دیگر تمام اقسام کی دہی کی نسبت سب سے زیادہ اجزاء کی کثافت پائی گئی۔