ایک نیوز: بھارت کو شکست دے کر آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی۔
لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے ہرایا۔میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 469 رنز بنائے لیکن بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 296 رنز بناسکی۔
آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑیوں پر ڈکلیئر کرتے ہوئے بھارت کو 444 رنز کا ہدف دیا۔بھارتی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں محتاط آغاز کیا اور کھیل کے چوتھے روز تک 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
پانچویں روز آسٹریلوی بولرز کے سامنے بھارتی بلے بازوں کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم 234 رنز ڈھیر ہوگئی۔