آصف ہزارہ کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 16جون کو آسٹریلیا میں ہو گی

آصف ہزارہ کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 16جون کو آسٹریلیا میں ہو گی
کیپشن: Asif Hazara's international ranking fight will be held on June 16 in Australia

ایک نیوز: پاکستان کے پروفیشنل باکسر آصف ہزارہ کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 16جون کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہو گی۔

ایشیئن باکسنگ چیمپئن آصف ہزارہ کا مقابلہ تھائی لینڈ کے باکسر سیمن سے ہو گا۔

اس حوالے سے آصف ہزارہ نے کہا ہے کہ میلبرن میں ہونے والی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔اپنی ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر ملک کا نام روشن کروں گا۔