ایک نیوز :بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان ’’بیپار جوئے‘‘ سے سعودی عرب کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں۔
سعودی مرکز موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے سعودی عرب یا اس کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔
دوسری جانب بھارت نے سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیشِ نظر ساحلی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ریاست گجرات، مہاراشٹر، گوا اور دیگر ساحلی ریاستوں میں الرٹ جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے 24 گھنٹوں میں انتہائی شدت اختیار کر لے گا، طوفان کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔