حریم شاہ کے الزامات کی  تردید کر چکی ہوں،صندل خٹک

Jun 11, 2023 | 21:09 PM

ایک نیوز: حریم شاہ کی جانب سے مجھے سنگین دھمکیاں ملی ہیں، حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے۔الزامات کی پہلے ہی تردید کرچکی ہیں۔

 صندل خٹک کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ مجھےسکیورٹی چاہیے، کرک میں سیکیورٹی کے لیے تھانے گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی صندل خٹک کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔سیشن جج اشفاق تاج نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔

درخواست کرک سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکرصندل خٹک نے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا، ایف آئی اے کو تحریری درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں