بھارتی داکارہ روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی  

Jun 11, 2023 | 21:05 PM

ایک نیوز:بھارتی ڈراموں کی مایہ ناز اداکارہ اور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کی گاڑی کو ممبئی میں حادثہ پیش آیا ہے، اداکارہ اس وقت صدمے کی کیفیت میں ہیں۔
روبینہ دلیک کی گاڑی کو 10 جون بروز ہفتے کو ٹرک نے ٹکر ماری جس کی اطلاع ان کے شوہر اداکار ابھینو شکلا نے ٹوئٹر پر دی، بعدازاں روبینہ نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔

 ابھینو شکلا نے ٹوئٹ میں دو گاڑیوں کی تصاویر پوسٹ کیں جنہیں نقصان پہنچا تھا اور لکھا 'یہ ہمارے ساتھ ہوا، آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، فون میں مصروف ٹریفک سگنلز توڑنے والے احمقوں سے ہوشیار  رہیں، روبینہ اس وقت گاڑی میں تھیں جسے طبی امداد کے لیے لے جایا گیا'۔

مزیدخبریں