ملتان،ورکرز کنونشن میں مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا گیا

ملتان،ورکرز کنونشن میں مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا گیا
کیپشن: Maryam Nawaz was crowned with gold in the workers' convention in Multan

 ایک نیوز :ملتان کے علاقے شجاع آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں پارٹی کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے شجاع آباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔ کنونشن میں مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا گیا اور انہیں روایتی چادر بھی پہنائی گئی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب میں کہنا تھاکہ  نوازشریف نے ہمیشہ جمہوری جدوجہدسےانتقام کاسامنا کیا۔جیلیں کاٹیں۔ جمہوری جدوجہد سے چھینی ہوئی حکومت واپسی لی۔شجاع آباد والوں آپ لوگوں کو نواز شریف کا سلام ۔میاں نواز شریف 7 بار شجاع آباد آئے تھے ۔میں پہلی بار شجاع آباد آئی ہوں ،نواز شریف سے جب حکومت چھینی گئی تو وہ شجاع آباد تھے ۔نواز شریف کی 1999 میں حکومت ختم کی گئی۔ نواز شریف کی حکومت ختم کی گئی لیکن کبھی کہا آگ لگا دو؟  نواز شریف نے کبھی جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کی ترغیب نہیں دی ۔