نوازشریف نے ہمیشہ جمہوری جدوجہدسےانتقام کاسامنا کیا،مریم نواز

نوازشریف نے ہمیشہ جمہوری جدوجہدسےانتقام کاسامنا کیا،مریم نواز
کیپشن: Nawaz Sharif always faced revenge from the democratic struggle, Maryam Nawaz

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازکاکہنا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوری جدوجہدسےانتقام کاسامنا کیا۔جیلیں کاٹیں۔ جمہوری جدوجہد سے چھینی ہوئی حکومت واپسی لی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کاشجاع آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ شجاع آباد والوں آپ لوگوں کو نواز شریف کا سلام ۔میاں نواز شریف 7 بار شجاع آباد آئے تھے ۔میں پہلی بار شجاع آباد آئی ہوں ،نواز شریف سے جب حکومت چھینی گئی تو وہ شجاع آباد تھے ۔نواز شریف کی 1999 میں حکومت ختم کی گئی۔ نواز شریف کی حکومت ختم کی گئی لیکن کبھی کہا آگ لگا دو؟  نواز شریف نے کبھی جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کی ترغیب نہیں دی ۔

مریم نواز کاکہنا تھا سابق وزیراعظم کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ   جن ہاتھوں نے میٹرو بس بنائی ہو کیا وہ میٹرو بس جلا سکتے ہیں؟ اقتدار ہاتھ سے گیا تو اس کی اصلیت سامنے آ گئی، اقتدار ہاتھ سے گیا تو اس نے ملک کو آگ لگا دی۔ شہدا کی یادگاروں کو آگ لگائی اور مجسمے توڑے گئے ۔درد تو اسی کو ہو گا جو اس مٹی کا بیٹا ہے ، جنہوں نے شہدا کی بے حرمتی کی وہ کسی معافی کے مستحق نہیں۔قوم ان مجرموں کا پیچھا کرے گی ، چین سے نہیں رہنے دی گی۔کیا ن لیگ کی قیادت نے کبھی کہا ملک کو آگ لگا دو؟ جنہوں نے دہشتگردی ختم کی ہو کیا وہ ملک میں دہشتگردی کر سکتے ہیں؟

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  کاکہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بچوں کیلئے لندن میں محفوظ مقام اور یہاں لوگوں کیلئے جیلیں! اس نے کہا یہ ملک میرے بچوں کیلئے محفوظ نہیں ہے ،اس کے بچے یہاں نہیں رہتے اس لئے اس نے ملک میں آگ لگائی،  بچوں کے ہاتھوں سے لیپ ٹاپ لیکر اس نے پٹرول بم اور ماچس پکڑا دی،۔اس کے ورغلائے ہوئے بچے آج عدالتوں میں رُل رہے ہیں ۔کارکنوں کے بچے عدالتوں میں رُل رہے ہیں اور اسے شمالی علاقہ جات کی سیر کی یاد آ رہی ہے اس کے ورغلائے بچوں کو 10 اور 20،20 سال سزا ہو رہی ہے

مریم نوازکاکہنا تھا کہ  کہتا تھا میں اِن کو رلاؤں گا ، آج یہ سب باجماعت دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں۔9مئی کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے ۔جب جرائم کا جواب دینے کا وقت آیا تو کارکنوں کو سامنے پھینک دیا ۔اِس نے مسلم لیگ ن کو توڑنے کی کوشش کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پی ٹی آئی آج اتنی سی جماعت رہ گئی کہ چنگچی پر پوری آ جائے گی۔ اب یوٹیوب پر بیٹھ کر انہی سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے ۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہنا تھاکہ جس کے جہاز میں پی ٹی آئی بنی اسی کے جہاز میں واپس چلی گئی ۔ 9مئی کے واقعات تکلیف دہ تھے مگر اچھا ہوا ملک کا دشمن پہچانا گیا۔ اب اس ملک کا فتنہ دفن ہو گیا ۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ مشکل حالات میں بھی بجٹ میں بیواؤں کے قرضے معاف کئے ہیں ۔ مشکل حالات میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔ نواز شریف اس مٹی کا بیٹا ہے ، جعلی مینڈیٹ کی پیداوار نہیں ۔ہماری کوشش ہے آپ کا ہاتھ پکڑ کر کامیابی کی طرف لے جایا جائے ۔موقع ملا تو پورے پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔جب نواز شریف واپس آئے گا تو ملک ٹیک آف کرے گا ۔