طوفان ’’بیپار جوئے‘‘  بھارت کی مختلف ریاستوں میں بھی الرٹ جاری 

Jun 11, 2023 | 19:24 PM

ایک نیوز :طوفان بائپر جوائے  کی شدت کے باعث بھارت کی مختلف ریاستوں میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر ساحلی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔سمندری طوفان بائپر جوائے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کر لے گا، ریاست گجرات، مہاراشٹرا، گوا اور دیگر ساحلی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست کیرالہ اور کرناٹکا کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، ماہی گیر سمندر کے مشرقی، وسطی حصوں میں 5 روز تک نہ جائیں۔
 

مزیدخبریں