ایک نیوز :بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ’’بیپار جوئے‘‘ کے باعث ٹھٹھہ میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا۔
محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد ٹھٹھہ کی ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ماہی گیروں کو سمندر میں شکار پر جانےسے روک دیا گیا ہے اور تمام اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے محکمۂ صحت، ریوینیو سمیت تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختارکار کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دیے ہیں۔
بدین میں ہائی الرٹ، ایمرجنسی نافذ
بدین میں بھی سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، ضلع کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔