بیپار جوئےشدید سمندری طوفان بن چکاہے ،چیف میٹرولوجسٹ

بائپرجوائے سیویئر سائیکلونک اسٹارم بن گیا،چیف میٹرولوجسٹ
کیپشن: Biperjoy became a severe cyclonic storm, the Chief Meteorologist said

ایک نیوز:چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ بائپرجوائے شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے جو کراچی کے جنوب میں 770 کلو میٹر دور ہے۔


چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ بحیرۂ عرب میں شدید سمندری طوفان بائپرجوائے میں مزید شدت آگئی ہے، طوفان ٹھٹھہ کے جنوب میں 750 کلو میٹر جبکہ اوڑماڑہ کے جنوب مشرق میں 860 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔سمندری طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا، سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے 40 فٹ بلند ہو رہی ہیں۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان بھارتی خلیج کچ اور جنوب مشرقی سندھ کے درمیان ٹکرا سکتا ہے، طوفان کے اثرات کا اندازہ اس کے ٹکرانے کی شدت پر منحصر ہے۔ا گر طوفان کمزور ہوتا ہے تو اس کی شدت شدید سمندری طوفان کی رہے گی، کے ٹی بندر پر لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہو سکتی ہیں۔