ایک نیوز: طوفان ’’بیپار جوئے‘‘ کے پیش نظر کمشنر کراچی نے شہر بھر سے بل بورڈز،سائن بورڈز فوری ہٹانے کاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ’’بیپار جوئے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ مزید کم ہوگیا ۔حکومت ساحلی علاقوں میں موسم کی صورتحال کو مانیٹرکررہی ہے اور مچھیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے، ساحلی اضلاع کی انتظامیہ مکمل طور پرالرٹ ہیں۔
کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ انسانی جانیں محفوظ بنانے کیلئے کمزور درختوں کی کٹائی کی جائے،خطرناک عمارتوں کوخالی کرانے،بل بورڈہٹانے کاکام جلدسےجلد مکمل کرلیاجائے،بل بورڈ،سائن بورڈزشہرکےتمام علاقوں سےہٹادیےجائیں۔
کمشنرکامزیدکہناتھاکہ تمام ادارےملکرسائیکلون کےنقصانات سےبچنےکیلئےکوششیں کرینگے،ڈپٹی کمشنرزپی ڈی ایم اے کےساتھ مضبوط رابطہ رکھیں اورریلیف کویقینی بنائیں،سمندرمیں کشتی رانی،تیراکی اورنہانےپرپابندی پرسختی سےعمل کرایاجائے۔