پاکستان،ترکیہ اور ایران کےدرمیان ریل روڈ نیٹ ورک اہم منصوبہ ثابت ہو سکتاہے:شہباز شریف

پاکستان،ترکیہ اور ایران کےدرمیان ریل روڈ نیٹ ورک اہم منصوبہ ثابت ہو سکتاہے:شہباز شریف
کیپشن: پاکستان،ترکیہ اور ایران کےدرمیان ریل روڈ نیٹ ورک اہم منصوبہ ثابت ہو سکتاہے:شہباز شریف

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ، ترکیہ اور ایران کے درمیان ریل روڈ نیٹ ورک اہم منصوبہ ثابت ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان برادر ممالک ہیں، آنیوالے 3 سالوں میں باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ دونوں ملکوں کی عوام نے ہمیشہ مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کی۔ ترک سرمایہ کار شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، انہیں پن بجلی کے منصوبوں کیلئے بھی دعوت دیتے ہیں۔ پاکستان ، ترکیہ اور ایران کے درمیان ریل روڈ نیٹ ورک اہم منصوبہ ثابت ہو سکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی ہدایت پر شرپسندوں نے ملکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان کو کرپشن، اختیارات سے تجاوز کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔ گذشتہ 4 سال کے دوران ہماری قیادت کو قید کیا گیا مگر اس دوران نہ احتجاج ہوا اور نہ ہی تشدد کا کوئی واقعہ ہوا۔