فیصل آباد: بیٹوں نے باپ کو موت کےگھاٹ اتار دیا

Jun 11, 2023 | 13:06 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  فیصل آباد میں بیٹوں نے زمین کے تنازع پر باپ کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  مدینہ ٹاؤن میں بیٹے باپ سے زمین نام کروانا چاہتے تھے جس پر باپ راضی نہ تھا، بیٹوں نے بہت کوشش کی لیکن بات جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔بیٹوں نےمل کر زمین کے تنازع پر باپ کو موت کی نیند سلا دیا۔

دوسرا واقعہ ڈی جی خان میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں