انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ کےکوارٹر فائنل میں شکست

Jun 11, 2023 | 12:57 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستانی پہلوان انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ کے کوارٹر فائنل میں شکست ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق انعام بٹ کو ورلڈ نمبر ون آذربائیجان کے ابراہیم یوسف نے شکست دی، اس شکست کے بعد ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ پانچویں نمبر پر آ گئے۔سنگاپور میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں انعام بٹ اپنی 3 فائٹس جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔انعام بٹ نے چین، بیلجیئم اور رومانیہ کے ریسلرز کو شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ انعام بٹ نے 2018ء اولمپکس میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں 2 طلائی تمغے بھی جیت چکے ہیں۔

مزیدخبریں