ایک نیوز: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ حکومت سندھ کی ساحلی علاقوں میں موسم کی صورتحال پر مکمل نظر ہے،ماہی گیروں کوگہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ساحلی علاقوں کے اضلاع کی انتظامیہ پوری طور چوکس ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمین کو اضلاع سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے ۔