تحریک انصاف نےعلی ناصر بھٹی کو پی ٹی آئی ضلع چکوال کا صدر نامزد کردیا

Jun 11, 2023 | 11:55 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے علی ناصر بھٹی کو پی ٹی آئی ضلع چکوال کا صدر نامزد کردیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ضلع چکوال کے سابق صدر پیر وقار حسین کرولی نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد یہ اہم عہدہ خالی آرہا تھا جس پر پارٹی نے2013کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کا  الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے رہنما علی ناصر بھٹی کو ضلعی صدر نامزد کیا ہے۔

علی ناصر بھٹی 25مئی کے لانگ مارچ میں بھی گرفتار ہوئے تھے اور کئی روز جیل میں رہنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا ہوئے تھے۔

مزیدخبریں