ایک نیوز: ٹوکیو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2طیارے اڑان بھرنے سے پہلے ہی ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق دونوں طیارے ٹیکسی کرتے ہوئے رن وے پر آپس میں ٹکرائے۔ حکام کی جانب سے کئی گھنٹے رن وے کو بند رکھا گیا، کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح رپورٹ ہوا، ٹکرانے والے مسافر طیارے ایوا ایئر اور تھائی ایئر ویز کے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں طیارے رات 11 بجے کے قریب ٹیکسی وے کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرائے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھائی طیارے کے پروں میں سے ایک کا کچھ حصہ ٹکر کے باعث غائب ہوگیا جبکہ قریب ہی رن وے پر ملبہ پڑا دیکھا جاسکتا ہے۔