ایک نیوز: قازقستان کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 14ہوگئی،آگ سے متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی مشرقی قازقستان کے جنگلات میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ حکام کے مطابق آگ خشک اور گرم موسم کی وجہ سے لگی۔
اے بی سی نیوز کے مطابق آگ نے ایک لاکھ 48 ہزار ایکٹر رقبے پر تباہی مچائی جس کے بعد حکومت کی جانب سے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا جبکہ قازقستان کے صدر نے آگ پر بروقت قابو نہ پانے اور کارکردگی دکھانے میں ناکامی پر ملک کے ہنگامی صورتحال کے وزیر کو برطرف بھی کیا۔
Military personnel of the Ministry of Defense are involved in #extinguishing a fire in the Abai region
— Ministry of Defence of the Republic of Kazakhstan (@modgovkz) June 9, 2023
The hot weather led to the resumption of a forest fire on the territory of the Batpayevsky forestry in the eastern region. pic.twitter.com/WKBPF0XAum
جنگلات میں آگ سے متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران جنگل بچاؤ ٹیم کے تین ملازمین سمیت گیارہ افراد کی لاشیں ملیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق چھ سو سے زائد اہلکار اور چھ ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں شامل رہے، آگ سے متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔