حافظ آباد: گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3ملزمان کی مبینہ زیادتی،مقدمہ درج

حافظ آباد: گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3ملزمان کی مبینہ زیادتی،مقدمہ درج
کیپشن: حافظ آباد: گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3ملزمان کی مبینہ زیادتی،مقدمہ درج

ایک نیوز: افسوسناک خبر۔حافظ آباد کےعلاقے سوئیانوالہ میں گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان کی مبینہ زیادتی،والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق  طالبہ کے والد کی مدعیت میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور سہولت کار  2 خواتین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ بیٹی ٹیوشن سےگھر واپس آرہی تھی، ملزمان نے 2 خواتین کی مدد سے اسےاغوا کیا۔

پولیس حکام کے مطابق طالبہ  اور گرفتار ملزم کا ڈی این اے کرالیا ہے  جبکہ  دیگر  2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔